Topics
مراقبہ سے پہلے اگر سانس
کی مشق مندرجہ ذیل طریقہ سے کی جائے تو اس سے مراقبہ کی کامیابی میں مدد ملتی ہے۔
۱۔
شمال رخ بیٹھ جائیں۔
۲۔
داہنے ہاتھ کے انگوٹھے سے دائیں نتھنے کو اوپر کی طرف بند کر لیں۔
۳۔
بائیں نتھنے سے پانچ سیکنڈ تک سانس اندر کھینچیں۔
۴۔
داہنے نتھنے پر سے انگوٹھا ہٹا لیں اور داہنی چھنگلی سے بائیں طرف کے نتھنے کو بند
کر لیں۔
۵۔
پانچ سیکنڈ تک سانس روک لیں۔
۶۔
داہنے نتھنے سے سانس کو پانچ سیکنڈ تک باہر نکالیں۔
۷۔
دوبارہ داہنے نتھنے سے سانس پانچ سیکنڈ تک اندر کھینچیں۔
۸۔
اب چھنگلیا ہٹا کر دوبارہ داہنے انگوٹھے سے داہنا نتھنا حسب سابق بند کر لیں اور
سانس کو پانچ سیکنڈ تک روکے رکھیں۔ پھر
بائیں نتھنے سے سانس آہستہ آہستہ باہر نکالیں۔یہ ایک چکر ہوا۔